-Advertisement-

عید الفطر کی تعطیلات 3 دن تک محدود رکھی جائے، ایف پی سی سی آئی

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے این سی او سی کے ذریعہ بزنس، صنعتی، اور تجارتی برادری سے مشورہ کیے بغیر عید الفطر کی تعطیلات کے اعلان اور ایس او پیز پر اپنی خفگی کا اظہار کیا ہے۔

صدرایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر صنعتوں اور بازاروں کو صرف 3 دن کے لئے بند کیا جائے۔

بصورت دیگر، پہلے سے ہی شدید مشکلات کا شکار کاروباروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور ٹیکس وصولی میں زبردست کمی معاشی سرگرمی کو مزید سست کردے گی۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دوران بندرگاہیں، کسٹم، اور ضروری بینکنگ خدمات 3 دن کے لئے بھی بند نہیں ہونی چاہئیں؛ کیونکہ برآمدات پاکستان کی بقا کے لئے اتنی ہی ضروری ہیں جتنا کہ ہوائی اڈے اور اسپتال۔

عید کے دوران بندرگاہوں کی ایک دن کی بندش بھی برآمد کنندگان کے لئے موجودہ مسائل اور بیک لاگ میں اضافہ کرے گی اور مقررہ وقت پر ایکسپورٹس نہ ہونے کی وجہ سے مالی نقصان اور ریپیوٹیشن کے فقدان کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بندرگاہوں کے اوقات کو شام 05:00 بجے تک بڑھایا جائے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے 10-15 مئی سے مجوزہ عید تعطیلات پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا؛ جہاں بندرگاہیں، کسٹم، اور بینک بند رہیں گے؛ اور جہاز رانی کام کرتی رہیں گی۔

یہ سراسر غیر منطقی ہے، کیونکہ بندرگاہوں، کسٹم، اور بینکوں کے بغیر، شپنگ لائنوں کو چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -