-Advertisement-

کے الیکٹرک نے ملازمین کیلیے کووِڈ19 ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کے الیکٹرک پاور سیکٹر میں،اپنے ملازمین کے لئے کووڈ 19ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے والی پہلی پاور یوٹیلیٹی بن گئی ہے۔ یہ ویکسی نیشن سینٹرز حکومت سندھ کے تعاون سے دفاتر کے احاطے میں قائم کئے گئے ہیں جس میں ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ وزارت صحت،حکومت سندھ کے سینئرافسران نے کے الیکٹرک کی لیڈرشپ کے ہمراہ،پیر کے روز فیسلیٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں ویکسی نیشن پروگرام کی پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیاگیا۔

تمام ضروری آلات سے لیس یہ مراکز کے الیکٹرک سرٹیفائیڈ ایلنڈر روڈ اور ناظم آباد میڈیکل فیسیلیٹیز میں قائم کیے گئے ہیں۔ ویکسین کی فراہمی اور لگانے کا کام حکومت سندھ انجام دے گی جو کہ بلا معاوضہ لگائی جائیں گی۔یوٹیلیٹی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد اپنے عملے، بالخصوص فیلڈ ٹیمزکے عملے کاتحفظ یقینی بنانا ہے جو اہم کام سر انجام دیتی ہیں تاکہ کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

سماجی اعتبار سے ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر کے الیکٹرک اسے اپنا فرض سمجھتی ہے کہ وہ ویکسی نیشن کے حصول میں ملازمین کوسہولت فراہم کرے۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے کہا:”ہمارے ملازمین ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم اُن کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ملک میں پہلی پاور یوٹیلیٹی ہیں جس نے اپنے ملازمین کو اِن ہاؤس سروس پیش کی ہے۔ یہ وزارت صحت، حکومت سندھ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا اور ہم اُن کی شمولیت پر شکرگزار ہیں۔اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویکسی نیشن کے ذریعے ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنی کمیونٹیز پر بھی اِس وبا کا اثر کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔“

سیکریٹری ہیلتھ سندھ، ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”ہمیں بہت خوشی ہے کہ کے الیکٹرک اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن کے بارے میں متحرک اورفعال انداز فکر رکھتی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ادارے نے،ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کیلئے،ہم سے تعاون کی درخواست کی ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دیگر اداروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی کے الیکٹرک کی طرح ویکیسی نیشن کے حوالے سے آگے آئیں گے۔ ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے، ہم تمام اہل شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ 1166 کے ذریعے خود کو رجسٹر کرائیں اور جس قدر جلد ممکن ہو خود کو بیماری سے محفوظ بنائیں تاکہ ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکیں۔“

یوٹیلیٹی، کراچی میں اور اس کے اطراف کے علاقوں کے تمام شہریوں پرزور دیتی ہے کہ وہ اپنا مسلسل تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت کے موجود ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -