-Advertisement-

پاکستان کے بزنس میگنٹ اے کے ڈی اور کنسٹرکشن کنگ محسن شیخانی نے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا، شکریہ پریس کلب

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کراچی پریس کلب کی جانب سے عقیل کریم ڈھیڈی اور محسن شیخانی کو کلب کی تاحیات اعزازی رکنیت دی گئی ،دونوں شخصیات ہماری سرپرست ہیں،فاضل جمیلی /محمدرضوان بھٹی

پاکستان کے بزنس میگنٹ اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا ہے کہ کراچی کے صحافیوں کیلئے وزیراعظم سے مل کر سستا گھر اسکیم میں ہاؤسنگ پروجیکٹ منظور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو وزیراعظم کی سستا گھر اسکیم میں گھر ملنا چاہئے جبکہ صحافیوں کیلئے اپنا گھر پروجیکٹ میں آباد کو بھی شامل کریں گے۔

بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں پاکستان کے بزنس میگنٹ، ستارہ امتیاز کے حامل اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی اور آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی اور محسن شیخانی کو کراچی پریس کلب کی اعزازی تاحیات رکنیت دی گئی۔

صدر پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری پریس کلب محمد رضوان بھٹی نے مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پرجوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب ثاقب صغیر،خازن عبدالوحیدراجپر،گورننگ باڈی کے ارکان فاروق سمیع،عبدالوسیع قریشی، عبدالرشید میمن،سابق صدر امتیازخان فاران، سابق سیکرٹریز مقصود یوسفی اورعامرلطیف سمیت صحافیوں کی بڑی تعدادموجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈھی نے تاحیات اعزازی رکنیت دینے پر کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کیا۔

اے کے ڈی نے کہا کہ پریس کلب کی رکنیت ملنا اعزاز ہے۔کراچی پریس کلب کی بڑی جدوجہد ہے۔

چیر مین اے کے ڈی گروپ نے کہا کہ لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں ناکامی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی پریس کلب کے ممبران کے لیے گھر اور تعلیم کے پروجیکٹس میں بھرپور تعاون کرینگے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ اگر ہم بزنس مین مل کر کوئی کام اپنے ذمہ لیںگے تو اس سے مسائل مکمل طور پر تو حل نہیں ہوںگے لیکن ان میں کچھ کچھ فرق ضرور ہوگا۔ہم بزنس مین ہیں ہمارے اسکول کالجز ہیں وہاں پربھی مسائل حل ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ آپ کی تنخواہیں کم ہیں اس کو بھی بڑھانا ہے ۔آپ لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان کے چیرمین محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے صحافیوں اور کراچی پریس کلب کو ہمیشہ سپورٹ کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔جہاں بھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔پریس کلب ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

پریس کلب کو ہماری جو بھی خدمات درکار ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں ۔میں نے پریس کلب سے بہت سیکھا ہے۔ہمارا اور آپ کا ایک تعلق ہے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ اس وقت ملک کو ہماری ضرورت ہے۔ مستقبل کے چیلینجز کے پیش نظر ہمیں کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

آباد کے چیرمین نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر صحافیوں کے ساتھ مل کر آواز اٹھائی ہے اور آگے بھی اٹھائیں گے۔

محسن شیخانی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو گھروں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ہم مل کر کوششیں کررہے ہیں لیکن کہیں نہ کہیں رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی اور محسن شیخانی نے ہمیشہ کراچی پریس کلب کی سرپرستی کی ہے اور کلب کی بہتری کے لیے یہ دونوں شخصیات معاون رہی ہیں۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب محمدرضوان بھٹی نے کہا کہ ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کلب کو اعزازی رکنیت دینا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے ۔

محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈی اور محسن شیخانی ہر مشکل وقت میں صحافیوں کے ساتھ رہے ہیں ۔عقیل کریم ڈھیڈی نے حال ہیں کراچی پریس کلب کے ممبران کی میڈیکل کی سہولیات کے لیے ایک کروڑ روپے اور کینٹین کے لیے 20لاکھ روپے بھی فراہم کیے تھے ،جس کے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

تقریب کے اختتام پر عقیل کریم ڈھیڈھی اور محسن شیخانی کو ممبرشپ لیٹر،سندھ کی روایتی اجرک ، ٹوپی اور شیلڈپیش کی گئیں.

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -