-Advertisement-

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا ،اس ضمن میں اسلام آباد اور شارجہ کے ہوائی اڈوں پر دوہری تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں پرواز کی اسلام آباد سے روانگی اورشارجہ آمد کے موقع پر طیارےاور مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔افتتاحی پرواز میں فلائی جناح کی سینئر انتظامیہ سمیت ٹریول ایجنٹس،میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرا د موجود تھے۔

شارجہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر طیارے کا استقبا ل روایتی واٹر کینن کی سلامی سے کیا گیا،جس کے بعدایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ساتھ ساتھ شارجہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نمائندگی کرنے والی سینئر انتظامیہ اور ایئر عربیہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

فلائی جناح کے ترجمان کا اس موقع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”یہ فلائی جناح کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے،کیونکہ ہم نے ایک سال کے کامیاب ڈومیسٹک آپریشنز کے بعد اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا۔شارجہ کا محل وقوع ملک کے باقی حصوں سے قربت کے باعث متحدہ عرب امارات کیلئے ایک بہترین گیٹ وے ہے،یہ قدم اپنے مسافروں کو مزید سفری آپشنز فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے،کیونکہ ہم اپنے نیٹ ورک کو مزید دلچسپ مقامات تک توسیع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔“

فلائی جناح اپنے مسافروں کو سہل اور سستی سروس پیش کرنے کے حوالے سے ثابت قدم ہے،اپنے پانچ ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل جدید فضائی بیڑے کے ساتھ اس وقت پاکستا ن کے پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلانے کے ساتھ ساتھ اب شارجہ کیلئےبھی بین الاقوامی پرواز کا آغازکرے گی۔

اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں،ہوئی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے،س کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ”اسکائی کیفے“مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور کھانوں کیلئے مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مسافر اب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر
(111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محمد یاسر
محمد یاسر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں
محمد یاسر
محمد یاسر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -