-Advertisement-

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان متحرک، احسن اقبال

تازہ ترین

آسٹریلیا کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی درخواست ملنے کی تردید

آسٹریلیا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں کسی بھی قسم کی شمولیت سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا...
-Advertisement-

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کو ختم کرنے اور ابتدائی مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

احسن اقبال نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں مختلف دوست ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ایران کا دورہ کیا ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکومتی سطح پر جاری ان کوششوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -