-Advertisement-

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آن لائن حاضری لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

تازہ ترین

ایران کو جوہری حقوق سے محروم کرنے کا ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری...
-Advertisement-

پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق اسکول انفارمیشن سسٹم پر حاضری کا اندراج نہ کرنے والوں کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جو اسکول بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی ایجوکیشن سی ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس نظام پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

سیکرٹری تعلیم نے داخلوں اور حاضری کے ریکارڈ کو اپ لوڈ کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیٹا کی درستگی پر زور دیا ہے۔ تمام ریکارڈز کو مکمل کرنے کے لیے بیس اپریل دو ہزار چھبیس کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

نامکمل یا غلط ڈیٹا فراہم کرنے والوں کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشینسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں اچانک دوروں کے ذریعے نظام کی جانچ پڑتال کریں گی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر ہیڈ ٹیچرز کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

یہ اقدامات صوبے کے پبلک اسکول سسٹم میں شفافیت لانے، احتساب کو یقینی بنانے اور ریکارڈ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -