-Advertisement-

پاکستان اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘تھنڈر-II’ اختتام پذیر

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے چین کا سعودی ولی عہد سے رابطہ

بیجنگ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر شی...
-Advertisement-

پاکستان اور مصر کی مشترکہ فوجی مشق تھنڈر ٹو چیراٹ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ دو ہفتوں پر محیط ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مہارتوں کو نکھارنا اور دونوں ممالک کی خصوصی فورسز کے مابین عسکری تعاون کو فروغ دینا تھا۔

مشقوں کے دوران پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور مصری اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ تربیت کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلق طریقہ کار، تکنیک اور جوابی کارروائیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ شرکاء نے مشقوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مصر کے کمانڈر پیراٹروپرز میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق اور پاکستان میں تعینات مصری دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔

ان مشقوں سے پاکستان اور مصر کے مابین قائم تاریخی عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ یہ مشترکہ تربیتی پروگرام دونوں دوست ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -