-Advertisement-

شادی کے بعد بچوں کی زندگی میں ماؤں کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے: صائمہ قریشی

تازہ ترین

جنوبی لبنان میں اسرائیلی موجودگی برقرار، رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی دس روزہ جنگ بندی کے باوجود...
-Advertisement-

معروف پاکستانی اداکارہ سائمہ قریشی نے این جے اسٹوڈیوز کے پوڈکاسٹ دی لائٹ ود اِن میں میزبان مصباح خالد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خاندانی نظام، اولاد کی پرورش اور بڑھاپے میں فعال رہنے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں معاشی حالات انتہائی کٹھن ہیں، اس لیے نوجوانوں کو اپنے والدین پر بوجھ بننے کے بجائے خود انحصاری کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اولاد کامیاب ہو اور والدین کی دیکھ بھال کرے تو یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہیں، تاہم ہر کسی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے۔

والدین اور بچوں کے بدلتے ہوئے تعلقات پر بات کرتے ہوئے سائمہ قریشی نے کہا کہ بچے بڑے ہو کر اپنی الگ زندگی، ذمہ داریوں اور نئے رشتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، لیکن والدین کے لیے وہ ہمیشہ ان کے بچے ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کی زندگی میں ضرورت سے زیادہ مداخلت نہ کریں اور انہیں اپنی زندگی جینے کی آزادی دیں۔

سائمہ قریشی نے پاکستان میں بزرگوں کی زندگی گزارنے کے انداز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑھاپے کو زندگی کا اختتام سمجھ لیا جاتا ہے، جبکہ عمر محض ایک عدد ہے۔ انہوں نے بیرونِ ملک بزرگوں کی فعال زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بزرگوں کو بھی چاہیے کہ وہ خود کو گھر کے کاموں یا اولاد کی شکایتوں تک محدود رکھنے کے بجائے کوئی مشغلہ اپنائیں، دوستیاں کریں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

اپنی گفتگو کے دوران اداکارہ نے جذباتی نظم و ضبط اور روحانیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارغ وقت میں دوسروں کی ٹوہ لینے یا غصہ کرنے کے بجائے عبادات اور انسانیت کی خدمت میں وقت صرف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کا بدلہ انسان سے نہیں بلکہ اللہ سے مانگنا چاہیے اور دوسروں کی مدد کرتے وقت یہ بھول جانا چاہیے کہ ہم نے کیا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سائمہ قریشی نامور فلم اسٹار روزینہ کی صاحبزادی ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں سے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ نند، جدا ہوئے کچھ اس طرح اور نہار سمیت متعدد ڈرامے ان کے فنی کیریئر کے نمایاں کاموں میں شامل ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -