-Advertisement-

ایران، امریکہ مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اجلاس، پاکستان کی ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر وزیر اعظم کو امریکی اور ایرانی سفیروں کے ساتھ ہونے والی اپنی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری اور ان کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے بھی مذاکرات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -