-Advertisement-

ایران، امریکہ مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان کی ثالثی کی پیشکش

تازہ ترین

صدر مملکت کا قومی زندگی میں اقبال کے افکار کی عملی ترویج پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبال کے افکار کو قومی زندگی اور عوامی کردار کا حصہ...
-Advertisement-

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو امریکی اور ایرانی سفیروں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی رابطوں کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ایران نے بھی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -