-Advertisement-

لاہور کے نواحی علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، چار خاندانوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار

تازہ ترین

ایپل کے سی ای او ٹم کک مستعفی، جان ٹرنس نئے سربراہ مقرر

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک رواں برس اپنے عہدے سے سبکدوش...
-Advertisement-

گجّن سنگھ والا کے علاقے میں آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر چار خاندانوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے ایک گھر سے دو لاکھ روپے نقد اور دوسرے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت دیگر افراد سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

اٹاری کرم سنگھ کے قریب ایک اور واردات میں تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو شہریوں کو روک کر موبائل فون اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ متاثرہ افراد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

کنگن پور کے علاقے بڑے والا کھوہ کے قریب زرعی اراضی پر دو مسلح افراد نے ایک مزدور پر تشدد کیا اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ اڑائیاں والا کے قریب بھی دو تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی گئی۔

پولیس نے متاثرین کی شکایات پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ مقامی شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -