-Advertisement-

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے 2 ہزار سے زائد بجلی کے تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

تازہ ترین

ایران کی عسکری صلاحیتیں امریکی دعووں سے کہیں زیادہ ہیں، خفیہ ذرائع کا انکشاف

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں وائٹ ہاؤس...
-Advertisement-

ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے بجلی کے ڈھانچے کے دو ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت توانائی کے نائب وزیر برائے بجلی و توانائی مصطفیٰ رجبی مشہدی نے بدھ کے روز بتایا کہ ان حملوں کا مقصد ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے کو مفلوج کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بجلی کے شعبے سے وابستہ 12 ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ رجبی مشہدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے نظام کو نشانہ بنانا درحقیقت عوام پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نقصان کی نوعیت کے باوجود بیشتر مقامات پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے شعبہ بجلی میں ڈیڑھ لاکھ افراد کام کرتے ہیں جن میں سے 30 ہزار اہلکار ہمہ وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی انتظامی و بھرتی امور کی تنظیم کے سربراہ علاؤ الدین رفیع زادہ نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران 68 انتظامی عملے کے ارکان دوران ڈیوٹی ہلاک ہوئے۔

یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سابقہ دھمکی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو وہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے۔

خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے کیے جس کے جواب میں تہران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اثاثوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آٹھ اپریل کو دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوئے جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے۔ اگرچہ سفارتی کوششوں کے پیش نظر جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے تاہم خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -