-Advertisement-

میکسیکو: منشیات مخالف آپریشن میں ہلاک امریکی ایجنٹس کی موجودگی سے فوج لاعلم تھی، صدر شینبام

تازہ ترین

عثمان خان کی ریکارڈ ساز سنچری، حیدرآباد کنگز مین کی سنسنی خیز فتح

عثمان خان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
-Advertisement-

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے انکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کی فوج کو سرحدی ریاست چیہواہوا میں انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی ایجنٹس کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ یہ واقعہ ایک کار حادثے کی صورت میں پیش آیا جس میں دو امریکی اور دو میکسیکن افسران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صدر شینبام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر فوج اس بات سے لاعلم تھی کہ آپریشن میں غیر ملکی افراد بھی شامل تھے۔ انہوں نے اس صورتحال کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میکسیکو کے عوام کو اس معاملے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں امریکی شہری امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ملازمین تھے، تاہم سی آئی اے نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا اس عمل سے قومی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ایک خفیہ منشیات لیبارٹری پر چھاپہ مار کر واپس آ رہا تھا۔

ریاستی اٹلی جنرل کے دفتر نے ہلاک ہونے والے میکسیکن افسران کی شناخت پیڈرو رومن اوسیگیرا سروانٹیس اور مینوئل جینارو مینڈیز مونٹیس کے طور پر کی ہے۔ چیہواہوا کے پراسیکیوٹر سیزر جوریگوئی کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنٹس وہاں انسدادِ منشیات کے دو طرفہ تعاون کے تحت تربیتی امور انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لیبارٹری ملک میں کیمیائی منشیات کی تیاری کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک تھی۔

میکسیکو میں امریکی سفیر رونالڈ جانسن نے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ میکسیکو میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی سیکیورٹی فورسز کے مابین زمینی تعاون ایک انتہائی حساس سیاسی معاملہ رہا ہے، جس کی صدر شینبام برملا مخالفت کرتی رہی ہیں۔

صدر شینبام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس واقعے پر بات چیت کے لیے چیہواہوا کی ریاستی گورنر سے ملاقات کریں گی۔ میکسیکو کی موجودہ حکومت امریکی دھمکیوں کے باوجود فضائی حملوں یا امریکی زمینی فوج کی مداخلت کی سختی سے مخالف ہے اور اس کے بجائے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران میکسیکو نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں متعدد لیبارٹریز کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لی گئی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -