-Advertisement-

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی

تازہ ترین

پیک آورز کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، پاور ڈویژن

پاور ڈویژن نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبوں کی جانب سے بجلی کی...
-Advertisement-

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔ عدالتی حکام کی جانب سے فیصلے کی توثیق کے بعد مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ملوث تھا اور اسے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سزا دی گئی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تہران کی جانب سے یہ کارروائی انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -