-Advertisement-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

بائبل کے قدیم قبیلے سے تعلق کے دعویدار 250 سے زائد بھارتی شہری اسرائیل پہنچ گئے

بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سو سے زائد افراد جمعرات کے روز تل ابیب پہنچ گئے ہیں جو...
-Advertisement-

اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس پہلی باضابطہ نشست میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس اہم موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی موجود تھے۔ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -