-Advertisement-

2022 منشیات کیس: شردھا کپور اور نورا فتیحی الزامات سے بری

تازہ ترین

فلسطینی صدر کے حامیوں کی مقامی انتخابات میں کامیابی، غزہ کی کچھ نشستیں بھی حاصل کر لیں

قاہرہ اور ویسٹ بینک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی بلدیاتی انتخابات میں صدر محمود عباس کے حامیوں نے...
-Advertisement-

ممبئی پولیس نے دو ہزار بائیس کے منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور نورا فتیحی کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مذکورہ اداکاراؤں اور دیگر نامزد افراد کا کسی بھی منشیات نیٹ ورک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس مقدمے میں کسی بھی معروف شخصیت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ تفتیش کے دوران کسی بھی فنکار کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔

یہ مقدمہ اگست دو ہزار بائیس میں اس وقت شروع ہوا تھا جب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اور اینٹی نارکوٹکس سیل نے سلیم سہیل شیخ نامی مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ انیس ہزار روپے مالیت کی میفیڈرون برآمد کی گئی تھی۔

ملزم نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسی تقریبات میں منشیات فراہم کرتا رہا ہے جہاں کئی مشہور شخصیات بھی موجود ہوتی تھیں۔ ان بیانات کی روشنی میں دو ہزار پچیس کے دوران اینٹی نارکوٹکس سیل نے شردھا کپور اور نورا فتیحی سمیت متعدد فنکاروں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش کے دوران کسی بھی اداکار کے منشیات کی خرید و فروخت یا استعمال میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ پولیس نے اب تک تین ملزمان کے خلاف ابتدائی چالان جمع کرا دیا ہے، جبکہ دو گرفتار افراد اور ایک مفرور ملزم کے خلاف ضمنی چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -