-Advertisement-

ایران سے مزید 6 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل اٹھاونویں روز بھی جاری رہا۔ پیر کے روز گبد رمدان بارڈر کے ذریعے چھ پاکستانی مزدور اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق گبد رمدان بارڈر کے راستے اب تک کل تین ہزار تین سو چوبیس افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح اٹھائیس فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے دس ہزار چھ سو انیس افراد وطن واپس آئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھائیس فروری سے لے کر اب تک گبد رمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے کل تیرہ ہزار نو سو تینتالیس افراد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

وطن واپس لوٹنے والوں میں طلباء، زائرین، ملاح، مزدور اور تاجر شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے پاکستان آنے والے تمام شہریوں کی امیگریشن، دستاویزات کی تصدیق اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -