-Advertisement-

چمن سیکٹر: سیکیورٹی فورسز کا افغان سرحد سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

راولپنڈی میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن کے سرحدی سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال سرحدی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی نے افغان طالبان اور ان کے اتحادی عناصر کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر سختی سے قائم ہے۔

اعلیٰ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ جاری آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -