محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں سورج کی تپش برقرار رہے گی۔
مری اور گلیات میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے معمولات زندگی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
