وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل فائنل کے لیے کیے گئے سیکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں، تماشائیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے بہترین ممکنہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
