-Advertisement-

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف اصولی موقف کا اعادہ

تازہ ترین

پوپ سے ٹرمپ کے تنازع کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دورہ ویٹیکن اور روم متوقع

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں ہفتے روم اور ویٹیکن کا دورہ کریں گے۔ اطالوی حکومتی ذرائع کے مطابق...
-Advertisement-

پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں کسی بھی جارحانہ اقدام کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ اسلام آباد نے بھارتی عزائم کو ان کی جارحیت سے قبل ہی دنیا پر بے نقاب کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دو مئی دو ہزار پچیس کو اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور اس موقف سے تمام سفارتی سطحوں پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -