-Advertisement-

کراچی میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک سالہ تعلقات کے بعد ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاریاں

برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ، جو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں،...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

موسمیاتی دفتر کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں شام کے اوقات میں بحال ہونے کی توقع ہے جس سے شہریوں کو کسی حد تک ریلیف ملے گا۔

تاہم پیر کے روز بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ماہرین صحت نے کراچی کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث درجہ حرارت 45 ڈگری محسوس ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حتی الامکان گھروں کے اندر رہیں۔

ماہرین صحت نے عوام کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -