-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک سالہ تعلقات کے بعد ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاریاں

برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ، جو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں،...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں جاتی امرا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور عالمی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جن سے عوام پر بوجھ کم ہو اور شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں۔ انہوں نے صوبائی گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر ہونے والی گفتگو میں حصہ لیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -