-Advertisement-

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں کو فوری خالی کرنے کا حکم

تازہ ترین

پوپ سے ٹرمپ کے تنازع کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دورہ ویٹیکن اور روم متوقع

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں ہفتے روم اور ویٹیکن کا دورہ کریں گے۔ اطالوی حکومتی ذرائع کے مطابق...
-Advertisement-

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گیارہ قصبوں اور دیہاتوں کے مکینوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ فوجی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے کم از کم ایک ہزار میٹر یعنی تین ہزار تین سو فٹ دور کھلے علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کی جا رہی ہیں۔ فوج نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں یا ان کی تنصیبات کے قریب موجود کسی بھی شخص کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مسلسل فضائی حملے کر رہی ہے جبکہ اس کے دستے جنوبی لبنان کی ایک پٹی پر قابض ہیں۔ قابض فوج ان رہائشی مکانات کو بھی مسمار کر رہی ہے جنہیں وہ حزب اللہ کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیتی ہے۔

دوسری جانب ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بھی لبنان میں موجود اسرائیلی فوج اور شمالی اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -