-Advertisement-

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے اہم ملاقات

تازہ ترین

امریکی تجاویز پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ تہران تاحال امریکی تجاویز کا...
-Advertisement-

تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ نشست ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات اعتماد، عاجزی اور گہری خلوص کے ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے سپریم لیڈر کے گفتگو کرنے کے انداز اور ان کے شائستہ رویے کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر کے رویے نے بات چیت کو اعتماد، سکون اور ہمدردی پر مبنی براہ راست مکالمے میں بدل دیا۔ ان کے مطابق اس ملاقات نے قومی یکجہتی کے حوالے سے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ دشمن کا بنیادی مقصد ملک میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے ذریعے عوام میں بے چینی اور غصہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ایرانی عوام سڑکوں پر نکلیں تاکہ حکومتی نظام کو کمزور کیا جا سکے۔ صدر نے نشاندہی کی کہ امریکہ اقتصادی دباؤ میں اضافے کی باتیں کر رہا ہے تاکہ عوام کو مشتعل کیا جا سکے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -