-Advertisement-

سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاریخی معاہدہ

پاکستان اور بنگلہ دیش نے منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم، دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون...
-Advertisement-

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عملی کام کے بجائے پروپیگنڈے پر توجہ مرکوز رکھی، جبکہ موجودہ حکومت کا کلیدی ہدف عوام کی خدمت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا منصوبہ، جس کی منظوری شہباز شریف نے 2017 میں چار سے پانچ ارب روپے کی لاگت سے دی تھی، اب اس کی لاگت نو ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ شہر میں 54 ایکڑ اراضی پر ایک بڑا پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ اٹھارہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں ترقیاتی رفتار نمایاں ہے اور حکومت عوامی فلاح کے مشن کو جاری رکھے گی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بجٹ میں سیالکوٹ کے لیے مزید نئے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

شہر کے تین نالوں میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تباہی کی بڑی وجہ غیر قانونی تجاوزات تھیں۔ انتظامیہ اب تک نالوں سے سات ہزار ٹن کچرا صاف کر چکی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کوڑا کرکٹ پھیلانے والے عناصر ابھی بھی متحرک ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو واضح تنبیہ کی کہ وہ تجاوزات ازخود ہٹا لیں، بصورت دیگر حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -