-Advertisement-

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا

تازہ ترین

جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کو موصول

ایران نے دو ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جواب پاکستان کے حوالے کر...
-Advertisement-

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے خطے میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جواب ثالث ملک پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا موجودہ مرحلہ مکمل طور پر خطے میں دشمنی کے خاتمے پر مرکوز ہونا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں فریقین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کی حالیہ کوششوں کا مقصد ایک عارضی مفاہمت تک پہنچنا ہے تاکہ جنگ کو روکا جا سکے اور آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس عارضی معاہدے کے بعد فریقین ایک جامع معاہدے پر بات چیت کریں گے جس میں ایران کے جوہری پروگرام جیسے پیچیدہ اور دیرینہ تنازعات کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -