-Advertisement-

گورنر سندھ نے ای کامرس گیٹ وے کے تحت 17 ویں آئی ٹی آئی فیئر کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

تین روزہ 17 ویں بین القوامی ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وباء کے بعد پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت ملک میں اس وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششوں پر پسندیدگی کی مظہر ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 17 ویں آئی ٹی آئی ایف میں بیلاروس اور ایرانی سفارتکاروں کی موجودگی باعث مسرت ہے۔

بین القوامی شہرت کے حامل ادارے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت 17 ویں انٹر نیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر میں پاکستانی، ایرانی اور بیلاروس کی معروف کمپنیوں کی مصنوعات کے 100 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

آئی ٹی آئی ایف فیئر میں 54 مقامی اور غیر ملکی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر نمائشوں کے انعقاد کا اہم مرکز ہے اور ویکسینیشن سینٹر کو ایک ہال تک محدود کیا جائے گا تاکہ غیر ملکی شرکاء زیادہ تعداد میں نمائشوں میں شرکت کرسکیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ایکسپو سینٹر کو مستقبل قریب میں جدت دی جائے گی۔ 17 ویں آئی ٹی آئی ایف کے افتتاح کے موقع پر بیلا روس کے سفیر آندرے میٹی لٹسا نے کہا کہ پاکستان مستقبل کا اہم تجارتی حب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

بیلاروس کے سفیر نے کہا پیٹرو کیمیکلز، ٹائر اور دیگر مصنوعات کی تشہر کے لئے آئی ٹی آئی ایف بڑا اہم فورم ہے۔ آندرے میٹی لٹسا نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان 120 ملیئن ڈالر کی تجارت ہے جس میں اضافے کی بڑی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس یورو ایشیئن ممالک پر مشتمل گروپ کا رکن ہے اور یہ گروپ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نورعین نے آئی ٹی آئی ایف نمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر عمیر نظام نے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا کو منجمد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تجارت ایک نئے رخ پر گامزن ہے۔

عمیر نظام کا کہنا تھا کہ نمائش میں متبادل توانائی، آٹو، انجینئرنگ، مشین ٹولز، ٹرانسپورٹ سیکٹرز سے منسلک مرورف ملکی اور غیر ملکی برانڈز کی تشہیر کی جارہی ہے۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا تھا کہ تین روزہ 17 ویں آئی ٹی آئی ایف نمائش میں دس ہزار افراد کے شرکت کی توقع کی جارہی ہے جبکہ پہلے روز نمائش میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نمائش کے دوران بی ٹو بی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -