-Advertisement-

قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف خوردنی تیل اور گھی سیکٹر میں تحقیقات کا دوبارہ آغاز

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

سپریم کورٹ کی جانب سے سی سی پی کی خوردنی تیل اور گھی انکوائری کے خلاف ا سلام آباد ہائی کور ٹ کے فیصلے کی معطلی کے بعد انکوائری دوبارہ آغاز ہوگا۔

سپریم کورٹ نے 22 نومبر 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سی سی پی کو تحقیقات مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔

واضع رہے کہ 30 جولائی 2020 کو سی سی پی نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کی تھی۔

مقامی تیل و گھی بنانے والی کمپنیوں نے جنوری – مئی 2020 کے دوران بین الاقوامی سطح پر کمی کے رجحان کے باوجود قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا تھا۔

انکوائری ٹیم نے انڈسٹری سے معلومات اور متعلقہ ڈیٹا طلب کیا۔ معلومات کی فراہمی میں چند کمپنیوں کی جانب سے عدم تعاون پر کمیشن نے نومبر 2020 میں کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 36 کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم ایک کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے معلومات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 ستمبر 2021 کے آرڈر کے ذریعے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

کمیشن نے اس آرڈر کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کر دی اور کیس کی سماعت 22 نومبر 2021 کو مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ نے سی سی پی کو اپیل کرنے کی اجازت دی تاکہ مختلف اہم قانونی سوالات پر غور کیا جا سکے جو ناقص فیصلے کے سلسلے میں پیدا ہوئے تھے ۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مورخہ 14.09.2021 کو سنائے گئے فیصلے کی کارروائی کو سی سی پی کی اپیل کے حتمی فیصلے تک معطل کر دیا۔

فیصلے کے مطابق ، سی سی پی گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کے حوالے سے اپنی انکوائری دوبارہ شروع کرے گا۔

واضع رہے کہ 08 جولائی 2021 کو سی سی پی نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن کیا اور اہم دستاویزات اور کمپیوٹر ڈیٹا کو قبضے میں لے لیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -