-Advertisement-

آباد نے وزیر اعلی سندھ کو 5 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ سندھ میں تعمیراتی شعبے کی ترقی اور تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 5 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔

ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان کے چیرمین محسن شیخانی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے کوئی مراعات یا زمین نہیں چاہتے بلکہ ہمیں قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آباد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہے اور ہمیشہ اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

بریفنگ میں آباد کے سینئروائس چیئرمین محمد حنیف میمن،وائس چیئرمین الطاف کانٹا والا،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین سفیان آڈھیا محمود شیخانی، مصطفی شیخانی، یاسین کریم ڈھیڈھی اور دیگر موجود تھے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی میں تعمیراتی شعبے کو نقصان ہوگا تو سیکڑوں ذیلی صنعتیں بھی متاثر ہونگی۔

آباد کے چیرمین نے کہا کہ شہر کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل انجینئرز کو روزگار ملنا مشکل ہوگا،تعمیراتی شعبے سے لاکھوں ہنرمندوں کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آباد کی جانب سے پیش کئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تعمیراتی منصوبوں کی این او سیز کی اپروول کے لیے سنگل اتھارٹی قائم کی جائے اور اس اتھارٹی کو کوئی بھی چیلنج نہ کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم تمام قوانین پر عمل کرنے اور اربوں روپے کے ٹیکس ادا کرنے کے بعد عمارتیں تعمیر کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور عمارتوں کی مسماری کے احکام جاری کیے جاتے ہیں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ سنگل اتھارٹی رجسٹریشن سے سندھ میں تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا جس سے سندھ کے عوام کو روزگار ملے گا اور سندھ کی معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔

ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 12 ماہ کے اندر کراچی کے لیے ماسٹر پلان بنایا جائے اور ماسٹرپلان کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

ماسٹر پلان سے کراچی کے انفرا اسٹراکچر کو فائدہ ہوگا اور ماسٹر پلان کی ڈاکیومنٹیشن اور دیگر معاملات پر بھی غور ہوگا۔

محسن شیچانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ سندھ میں بھی پنجاب طرز کا کمیشن قائم کیا جائے تاکہ ہر کیس کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے جن مسائل اور قوانین پر بات کی ہے۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ کراچی اسوقت 62 فیصد ریوینیو دے رہا ہے اور اگر قانون بن جائیں اور لیگل کام کرنے والوں کو تحفظ ملے تو بلڈرز اور ڈیولپرز اس ریوینیو کی 120 فیصد تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -