-Advertisement-

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن کا پی اے ٹی اے پی اے کے بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پرووائیڈرس ایسوسی ایشن اور کیبل ایسوسی ایشن اف پاکستان کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں واضع کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پرووائیڈر ایسوسی ایشن اور کیبل ایسوسی ایشن اف پاکستان نے پریس کانفرنس میں اپنا کام مناسب طریقے سے نہ کرنے کی ذمہ داری دیگر اداروں پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے متعدد کیبل آپریٹرز اور سروس پرووائیڈر متفق نہیں ہیں۔

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنٹ اور ٹی وی کیبلز سے گزرنے والی برقی رو جانی یا مالی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسے جان لیوا انٹرنٹ اور ٹی وی کیبلز کو ہٹانا درست عمل ہے کیوں کہ شہر میں ایسے انٹرنٹ اور ٹی وی کیبلز کے جال نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی کو داغ دار کررہے ہیں۔

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پر متعلقہ کمپنی کی اجازت کے بغیر انٹرنٹ اور ٹی وی کیبلز کا لگایا جانا تجاوزات کے زمرے میں اتا ہے جس کی درستگی کے لئے تمام انٹرنٹ اور ٹی وی کیبلز کا فوری طور پر زیر زمین کرنا از حد ضروری یے۔

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن کے مطابق کیبل آپریٹرز اس مسئلے کے فوری حل کیلئے اپنے طور پر کام کر ریے ہیں تاکہ کیبل کی تنصیب کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

بجلی کے ترسیلی ادارے کی جانب سے کھمبوں سے کیبل کاٹنے کا مقصد ہے کہ عوام کو حادثات سے بچانا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پرووائیڈر ایسوسی ایشن اور کیبل ایسوسی ایشن اف پاکستان کی جانب سے واویلا کرنا درست نہیں کیوں کہ خطرناک تنصیبات پر انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز کو منسلک کرنا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اسے کیبل کاروبار پر قدغن لگانے سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

نیشنل کیبل ایسوسی سیشن کی جانب سے تمام آپریٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ کیبل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز اپنے نظام میں عوام اور اپنے کارکنان کی حفاظت کی خاطر جدید ٹکنالوجی سےنہ صرف ھمکنار کریں بلکہ اپنے فیلڈ فورس کو حفاظتی گیئرز بھی فراہم کریں۔

کمشنر کراچی کے ساتھ ہونے والی بہت سی میٹنگز میں ٹی وی اور انٹرنٹ کیبل اپریٹرز نے کے ای اور سٹی گورنمنٹ کے ساتھ کراچی شہر کو کیبلوں کے غیر محفوظ گچھے صاف کرنے کی بارہا یقین دہانی کروائی تاہم اس کے عمل میں فقدان رہا۔

نیشنل کیبل ایسوسی ایشن نے پی اے ٹی اے پی اے سے وضاحت طلب کی ہے کہ اربوں روپے کے کاروبار کے باوجود اپنے نظام کی بہتری اور اپنے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ عوام کے تحفظ پر اعتراض کیوں کیا جارہا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ ہمارے کئی ملازمین کام کے دوران کرنٹ لگنے سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں؟

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کیبل ایسوسی ایشن اپنے ملازمین اور عوام کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کے لیے کوشاں رہے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -