-Advertisement-

کے الیکٹرک کے تحت دوسرا کے ایچ آئی ایوارڈ منعقد ہوگا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کے الیکٹرک (کے ای) نے دوسرے کے ایچ آئی ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے کے ای ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا چاہتا ہے جو کراچی، اس کے ماحول اور شہر میں رہنے والے افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کررہے ہیں۔

پہلے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار کامیابی کے بعد پاور یوٹیلیٹی دوسرا ایوارڈ کروارہی ہیے، جس کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایسے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جن کے کام سے کراچی کو سماجی ترقی، انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی بقاء و استحکام کے تناظر میں فائدہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ (یو این) کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ایوارڈز میں اقتصادی، سماجی ترقی اور ماحولیاتی بقاء پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس ایوارڈ کے جیتنے والوں کو 12 ماہ کی بجلی کی چھوٹ دی جائے گی۔ جس کے ذریعے سماجی اداروں کو کراچی اور اس کے رہائشیوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

فاتح اداروں کا انتخاب ایک آزاد اور خودمختار ججز کا پینل کرے گا۔ پینل 13 شعبوں میں سماجی بہتری کے اقدامات اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایسے منصوبے جس سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ پہنچا، ترجیح دے گا۔ ان شعبوں میں تعلیم، صحت عامہ، سماجی ترقی، Inclusion، روزگار اور پیشہ ورانہ تربیت، ورثہ و ثقافت، ڈیجیٹل رسائی اور مالیاتی شمولیت، کھیل، حفاظت (سڑک، آگ، گھر، انفرادی)، ماحولیاتی بقاء اور استحکام، خواتین کو بااختیار بنانا، سماجی خدمت اور نئے ادارے شامل ہیں۔

ایوارڈز افتتاح کے پر تبصرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ کے ای کا کام صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ ہم سماجی سرمایہ کاری کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ پہلے کے ایچ آئی ایوارڈز کی کامیابی کے بعد مجھے یقین ہے کہ ہم اس جدید طریقے سے بہت سارے قابل قدر اداروں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجائیں گے، جو کے ای کی طرح کراچی کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔ دوسرے کے ایچ آئی ایوارڈز کے لیے ہم کراچی کے شہریوں کی ضروریات و دیگر پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں مزید اداروں کے ساتھ تعلق قائم کررہے ہیں۔

یہ ایوارڈ غیر منافع بخش اور سماجی اداروں کے لیے ہے، جن کے فلاحی کام کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں (جو کے الیکٹرک کے خدماتی دائرہ کار میں شامل ہیں) میں مثبت اثرات کردار ادا کررہے ہیں۔
ان ایوارڈز کے ذریعے کے ای کمیونٹیز کی بہتری اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اور یہ دونوں اقدام نیپرا کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (سی ایس آر) وژن “Power with Prosperity”کے اہم جز ہیں۔
پہلے کے ایچ آئی ایوارڈز کے فاتح 34 اداروں کو 40 ملین روپے کی بجلی کی چھوٹ دی گئی، جس سے کم از کم 8.8 ملین زندگیوں پر مثبت اثر مرتب ہوئے۔

پہلے کے ایچ آئی کے چند قابل ذکر فاتحین میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن (بچوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والا ادارہ)، ادارہ تعلیم و آگاہی (ایک عوامی ٹرسٹ جو تعلیمی مسائل سے نمٹنے کے کوشاں ہے)، کرن فاؤنڈیشن (ایک ایسی فاؤنڈیشن جو پسماندہ کمیونٹیز کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بدلتی ہوئی تعلیم کی فراہمی کے لیے مدد کرتی ہے)۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ایسی اکیڈمی جو نوجوان فنکاروں کے لیے پرفارمنگ آرٹس میں پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے وقف ہے) و دیگر شامل ہیں۔

وہ ادارے جو دوسرے کے ایچ آئی ایوارڈز میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں وہwww.ke.com.pk/khiawardsسے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ درخواست 25 جنوری 2022 بروز بدھ رات 12 بجے تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔

کے ای درخواست دینے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور درخواست دینے سے قبل ہدایات کو احتیاط سے پڑھنے کا مشورہ دیتا ہے۔ درخواست دینے والوں میں سے فاتح اداروں کا انتخاب ایک آزاد و خودمختار ججز کا پینل کرے، جس کے معیارات درج ذیل ہوں گے۔ ایسے ادارے جن کا تعلق کراچی یا اس کے مضافاتی علاقوں اور سندھ و بلوچستان کے ایسے علاقوں سے جو کے الیکٹرک کے خدماتی دائرہ کار میں شامل ہوں، اور ایسے ادارے جو Urban Innovation میں مثالی کام کررہے ہیں اور جن کی توجہ ٹیکنالوجی اور موبائل کے استعمال کے ذریعے حل تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔.

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -