-Advertisement-

نیشنل بینک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ 20 گھنٹے گزر گئے، مرکزی سرور بحال نہ ہوسکا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

نیشنل بینک آف پاکستان کا مرکزی سرور 20 گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکا جس کے باعث ملک بھر کی 14 سو سے زائد برانچوں، اے ٹی ایمز، کور بینکنگ، اسلامی بینکاری اور کیش ٹرانزیکشنز کلی طور پر متاثر ہوگئی ہیں۔

جمعرات کی الصبح 3.30 بجے کور بینکنگ کو لوپ کرنے والے مرکزی سرور میں خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی سرور ڈاؤن ہوگیا جو بیس گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر کی 14 سو سے زائد برانچوں میں تمام ٹرانزیکشنز ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی برانچوں کا عملہ بھی اس وقت ڈیوٹی پر موجود ہے جو کیش اور دیگر ٹرانزیکشنز کو تحریری (مینول) طریقہ کار سے انجام دے رہا ہے۔

واضع رہے کہ ماضی قریب میں بھی مرکزی سرور ڈاؤن ہونے کی متواتر شکایات موصول یوتی رہی ہیں جن کے دیرپا حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جاتی تو ایسے واقعات رونماء نہ ہوتے جن کے باعث ہزاروں کھاتیداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ادھر نیشنل بینک انتظامیہ نے سرور کی خرابی پر اپنے کھاتیداروں سے معزرت مانگ لی ہے

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -