-Advertisement-

پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کی کینیڈین رکن پارلیمنٹ سلمی زاہد سے ملاقات

تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر امریکی طاقت کے استعمال کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے جمعرات کے روز ایک...
-Advertisement-

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ کی کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ اور کینیڈا پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کی چیئر پرسن سلمی زاہد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین پارلیمانی روابط اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانیوں کو کینیڈا کے ویزا کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل اور عوامی رابطوں کو بڑھانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

سلمی زاہد نے سفیر پاکستان کے ساتھ ملاقات کو بامقصد قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین روابط کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔

سلمی زاہد نے کینیڈا پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کی چیئر پرسن کے طور پر پاکستان پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ مل کر دو طرفہ دوروں کے تبادلہ کو جلد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

مزید خبریں

- Advertisement -