اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا ہے۔
فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ اگلے سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی۔ یہ سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگا، جبکہ آخری روزہ 14 گھنٹے تک کا ہوگا۔ 15 اور 16 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ بارہ، بارہ گھنٹے کا ہوگا، جو سورج کے طلوع اور غروب کے مطابق ہوگا۔