-Advertisement-

اسلام آباد ہائی کورٹ: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات ختم، سماعت پیر کو ہوگی

تازہ ترین

امریکی عسکری قیادت ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپشنز پر ٹرمپ کو بریفنگ دے گی

واشنگٹن میں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جمعرات کو ایران کے خلاف ممکنہ...
-Advertisement-

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ کی جانب سے اپنی والدہ سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کو باقاعدہ رجسٹر کرکے پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے کیونکہ قانونی طریقہ کار کے مطابق عدالت سے رجوع کرنے سے قبل متعلقہ حکام کو درخواست دینا لازم ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر حکام سے رابطہ نہیں ہوا تو فوری طور پر کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کا سلسلہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور اجازت ملنے کے باوجود اسے اکثر واپس لے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ فی الحال خاندانی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور ان کی حال ہی میں سرجری بھی ہوئی ہے، جس کے پیش نظر یہ معاملہ انتہائی ہنگامی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ بیٹی کو اپنی والدہ سے ملنے کا حق ملنا چاہیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ ہفتے کا آخری کاروباری دن ہونے کے باعث اس درخواست کو پیر کے روز باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -