-Advertisement-

سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

بین الاقوامی فلمی میلے بوسن میں پزیرائی حاصل کرنے کے بعد معروف ہدایتکار و اداکار سرمد کھوسٹ نے فلم ” زندگی تماشا” کی نمائش کا اعلان کردیا ہے۔ انوکھے موضوع پر بننے والی فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زندگی تماشا نرمل بانو کے اسکرپٹ پر مبنی ہے جسے سرمد  نے پروڈیوس کیا ہے، ان کی بہن کنول نے معاونت کی ہے۔

کہانی کے کردار ایک ایسے مذہبی شخص کی زندگی کے گرد گھوم رہے ہیں جس کی ایک ویڈیو وائرل ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں پریشیانیوں کا لامتناعی سلسلہ شروع ہوتا ہے، زندگی تماشا میں عارف حسن ، سمیہ ممتاز، ایمان سلیمان اور علی قریشی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا ساؤنڈ ٹریک لکس اسٹائل ایوارڈ یافتہ ساکن نے تیار کیا ہے۔

چند روز قبل زندگی تماشا کا ٹریلر یوٹیوب سے حزف کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا میں کافی ہلچل پیدا ہوئی تھی۔ سرمد کھوسٹ نے اس کی وضاحت کی ہے کہ اس پرومو ٹریلر کو کیوں حزف کیا گیا تھا اور دوبارہ کب اپ لوڈ ہوگا۔

“بعض مداحوں کی جانب سے اس پرومو کے مندرجات پر اعتراض کے باعث اس پرومو کو یوٹیوب سے ریموو کیا گیا تھا، اب اس میں چند ترامیم کرلی گئی ہیں۔ جیسا کہ پرومو فلم کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے، اس کا مقصد ریلیز ہونے والی فلم کا تھیم ظاہر کرنا ہوتا ہے”، سرمد کھوسٹ

سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ منفرد فلم ہے جس پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ فلم کیسی رہے گی۔ بہت حساس انداز سے کہانی بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ فارمولا فلم نہیں ہے،ابھی اسے صرف پاکستان میں ہی ریلیز کیا جارہا ہے۔ ملک بھر شائقین اس کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔لوگوں کو چاہیئے کہ ٹکٹ خرید کر فلم دیکھیں۔ تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری پروان چڑھ سکے۔

نئے سال کے آغاز پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ میں کینیڈا ہاؤس آمد

اہم خبریں

-Advertisement-
مہدی بلگرامی
مہدی بلگرامی
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، معروف ادارے سے وابستہ سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی بلگرامی فری لانس بزنس رپورٹنگ کے ذریعے ٹریڈ انڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بزنس رپورٹنگ کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی منفرد انداز کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔
مہدی بلگرامی
مہدی بلگرامی
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، معروف ادارے سے وابستہ سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی بلگرامی فری لانس بزنس رپورٹنگ کے ذریعے ٹریڈ انڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بزنس رپورٹنگ کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی منفرد انداز کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -