-Advertisement-

سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے، دھرنا کامیاب

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے بلاآخر احتجاج اور دھرنے کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، اتوار 19 جنوری کو صبح آٹھ بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز  کھول دیئے جائیں گے جوکہ اگلے چوبیس گھنٹوں یعنی پیر کی صبح آٹھ بجے تک عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ و بلوچستان زون کے کوآرڈینیٹر شعیب خانجی نے کہا ہے کہ گیس کی طویل بندش کے نتیجے میں سندھ بھر کے اسٹیشنز کر کام کرنے والوں کو مشکل میں دال دیا تھا، ان محنت کشوں کی حالت زار دیکھ کر تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں ٹرانسپورٹ اتحاد، آل سندھ سی این جی ایسو سی ایشن شامل ہیں نے احتجاج کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

“ایسی تبدیلی جس سے ہمارا محنت کش فاقوں پر مجبور ہوجائے ہمیں قطعا” منظور نہیں” – شعیب خان جی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سے قبل تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن ایسی تبدیلی جس سے ہمارا محنت کش فاقوں پر مجبور ہوجائے ہمیں قطعا” منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں اور نیت پر ہمیں شک نہیں لیکن معاشرے کی کالی بھیڑوں کو منطقی انجام پر پہنچائے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن سندھ و بلوچستان کے کوآردینیٹر کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کو گیس کی فراہمی پر اعتراض نہیں لیکن افسر شاہی رہائشی، سی این جی شعبے اور صنعتی گیس کی فراہمی کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس انتظامیہ کے آئیندہ ہفتے سے گیس شیڈول بحال کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ اگر وعدے سے انحراف کیا گیا تو سی این جی اسٹیک ہولڈرز اپنا لائحہ عمل ترتیب دینگے۔

ڈیڈ لاک برقرار،سی این جی اسٹیک ہولڈرز کا گیس بحالی تک دھرنے کا فیصلہ

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -