-Advertisement-

باسمتی چاول کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 9۔55 فیصد اضافہ

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 55.9 فیصد جبکہ دیگر چاولوں کی برآمد میں 13.7 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں بھی 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019ءکے دوران باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 55.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح دیگر متفرق چاولوں کی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات بھی 12.1 فیصد تک بڑھ گئیں۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 7.6 فیصد جبکہ بستر کی چادروں کی برآمدات 3.2 فیصد تک بڑھ گئیں۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بھی 10.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 86 فیصد اضافہ

اہم خبریں

-Advertisement-
محمد حاشر
محمد حاشر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔
محمد حاشر
محمد حاشر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -