-Advertisement-

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا ڈیجیٹل اسٹریٹجی کی ترقی کے تسلسل کیلئے 45 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا حصول

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

پاکستان کا پہلا شیڈولڈ مائیکرو فنانس بینک اور ملک کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کو چلانے والے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اپنے شیئر ہولڈرز ٹیلی نار گروپ اور اینٹ گروپ کو لمیٹڈ)اینٹ گروپ(سے 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ شیئر ہولڈرز کی طرف سے سرمایہ کاری کے باعث بینک کے سرمایہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور پاکستان میں موبائل پیمینٹ کے شعبہ میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کیلئے ادارے کو ایک نئی منزل کی طرف راغب کیا ہے۔
ملک میں مالی شمولیت کی کم سطح سے نمٹنے کے لئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک جدید ٹیکنالوجی اور وسیع تر تحقیق و ترقی پر توجہ دے رہاہ ہے اورشیئر ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی انوسٹمنٹ سے ان شعبہ جات میں ایک واضح ترقی بھی نظر آئے گی۔
پاکستان میں فن ٹیک انقلاب کا لیڈر ہونے کے ناطے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینک کریڈٹ سلوشنز کے ایک مضبوط پورٹ فولیو اور اپنے انقلابی ڈیجیٹل پیمینٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ذریعے پاکستانی عوام کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی سمت کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

کووڈ19 وبا سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کاروبار اور افراد کوڈیجیٹل ادائیگیوں کی ضرورت کااحساس ہو ا ہے۔ بینک آبادی کے ایک بڑے حصہ تک قابل رسائی جدید ترین خدمات اور جدید مالیاتی سہولیات کے ذریعے ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عرفان وہاب خان نے کہا کہ لوگوں کے لین دین اور کاروبار چلانے کے طریقوں میں ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آسان مالی خدمات تک رسائی وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں موبائل بینکنگ کے بانی کے طور پر ٹیلی نار مائکرو فنانس بینک کا مقصد ملک کے مالی منظر نامے میں دیرپا اثر مرتب کرنا ہے۔ بینک اپنی جدید بینکاری سہولیات کے ذریعے، پاکستان کے لئے ایک ڈیجیٹل معیشت بنانا چاہتا ہے جہاں فوائد ہر سطح پر پہنچ سکیں۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ایزی پیسہ کے سی ای او محمد مدثر عاقل نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اہم سنگ میل حاصل کئے ہیں اور معاشرے میں جزوی یا مکمل طور پر بینکوں سے محروم طبقات کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تب سے ہماری خواہش بالکل واضح ہے اور ہم ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے پاکستانیوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں ایک اور بڑے ایکویٹی انوسٹمنٹ کے ذریعے اپنے حصص یافتگان کے تعاون پر بہت خوشی ہوئی ہے جو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں حصہ ڈالنے اور مستقبل میں اپنی ترقی کو جاری رکھنے کے لئے ہمارے عزم کو مستحکم کرتا ہے۔
باہمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بینک پورے پاکستان میں افراد اور کاروباروں کو صحیح معنوں میں ڈیجیٹل طرز زندگی کو اپنانے کا اہل بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -