-Advertisement-

معروف بلڈر فیاض الیاس چیرمین آباد منتخب

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان کے ممبران کی اکثریت نے معروف بلڈر اور فلک ناز کنسٹرکشنز کے روح رواں فیاض الیاس کو بطور چیرمین آباد منتخب کرلیا ہے۔

فیاض الیاس موجودہ چیرمین محسن شیخانی کے سبکدوش ہونے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

چیرمین محسن شیخانی نے ہیڈلائن نیوز کو بتایا کہ آباد نے تعمیراتی صنعت کی ترقی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے فیاض الیاس کے بطور چیرمین انتخاب کو ایسوسی ایشن کیلئے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت سے آباد مزید مستحکم ہوگی۔

نو منتخب چیرمین آباد فیاض الیاس نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، ٹیکسیشن، اور دیگر مسائل کے حوالے سے عملی اقدامات میں تیزی کیلئے نئی کابینہ اپنے سینئرز کی رہنمائی میں کوشاں رہے گی۔

فیاض الیاس کا کہنا تھا کہ بطور چیرمین انتخاب کے باوجود آباد کے ایک ادنی رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کیلئے کوشاں رہوں گا۔

حتمی نتائج کے مطابق چیرمین فیاض الیاس، سینئر نائب چیرمین خواجہ ایوب، نائب چیرمین عارف شیخانی، چیرمین سدرن ریجن دانش بن رؤف، چیرمین نادرن ریجن شیراز منو اور چیرمین حیدرآباد ریجن محمد کاشف کامیاب قرار پائے

اہم خبریں

-Advertisement-

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -