کے الیکٹرک نے کراچی کے ممتاز صنعتکاراور محب وطن کاروباری شخصیت سراج تیلی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سراج تیلی تما م کراچی والوں کیلئے ایک مشعل راہ رہے ہیں۔کاروباری دنیا میں اپنی خدمات اور کامیابیوں کی بدولت، سراج تیلی ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے پاکستان کے معاشی حب، کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او، مونس علوی نے جناب سراج تیلی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”سراج تیلی نے پاکستان کے صنعتی حب کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں نہایت ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ باالعموم کراچی اور بالخصوص کے الیکٹرک کیلئے ایک اہم اسٹیک ہولڈر اور کاروباری رہنما رہے ہیں۔ہم اس ناقابل تلافی نقصان پر نہایت افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور لواحقین سے گہری ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔