-Advertisement-

سراج قاسم تیلی سپرد خاک، تدفین میں نامور شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

بزنس مین گروپ (بی ایم جی)کے چیئرمین، سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورڈائریکٹر پاکستان بیوریج لمیٹڈ سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ مسجد صہیم خیابان ڈی ایچ اے کراچی میں جمعرات کو ادا کی گئی۔ انہیں ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی جمعے کے روز مغرب اور عشاء کے درمیان مسجدِ صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے فیز 6 میں منعقد کی جائے گی۔

نماز جنازہ میں وزراء، سیاستدانوں، کے سی سی آئی کے عہدیدران، منیجنگ کمیٹی کے اراکین، خاندان کے ممبران، دوست احباب، ممتاز کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس اور بی ایم جی اینز کی ایک بڑی تعداد سمیت ہر طبقہ سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم سراج تیلی نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر ایم شارق وہرہ نے تاجروصنعتکار برادری اور شہر کراچی کے حقوق کے لیے زندگی بھر جدوجہد کرنے اور بے مثال کردار پر سراج تیلی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سراج تیلی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور عوامی خدمت کی پالیسی کے تحت تمام تاجروصنعتکار برادری اور کراچی والوں کے لیے ان کی غیر معمولی اور شاندار خدمات کے حوالے سے ہمیشہ انہیں یاد رکھا جائے گا۔سراج تیلی ایک سرگرم رہنما تھے جن کے 28 سال سے زیادہ عرصہ پر مشتمل شاندار کیریئر نے واقعی پوری تاجروصنعتکار برادری پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

انھوں نے کراچی چیمبر کی صدارت سونپ کر چوبیس گھنٹے رہنمائی کرتے ہوئے کئی بزنس لیڈران کو تاجر و صنعتکار برادری کی خدمت کے لئے تیار کیا۔

شارق وہرہ نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے ملک اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کے پیغامات بھیجے۔ہم سب کے مقروض ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب میں شریک ہوئے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اور دوست احباب، خیر سگالیوں اور تمام بی ایم جی اینز کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مرحوم سراج قاسم تیلی ایک نامور صنعتکار اور ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کا تعلق ایک مشہور خاندان سے تھا جو قیام پاکستان کے بعد سے ہی کاروبار میں سرگرم عمل ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین کے طور پر سراج تیلی گذشتہ 28 سالوں سے تاجروصنعتکار برادری کی غیر معمولی قیادت کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے تجارتی سیاست میں انقلابی اور ترقی پسند تبدیلیاں کیں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری و دیگر پلیٹ فارمز سے عوامی خدمت اور سماجی کام انجام دیے۔

قومی معیشت نمایاں اور بلاتفریق عوامی خدمت پرسراج تیلی کو اُس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ”ستارہ امتیاز” سے نوازا تھا۔

سراج تیلی کی نجی شعبے کے لیے خدمات، صنعتی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں اور تاجروصنعتکار برادری کومتحد کرنے کے حوالے سے ان کی کاوشیں خاص طور پر برآمدات کو فروغ دینے کے ان کے جارحانہ اور تخلیقی صلاحیت اور ملک کی معاشی ترقی میں ان کی شراکت داری واقعی قابل ستائش ہے۔

سراج قاسم تیلی کی بے دریغ مخلصانہ اور ایماندارانہ کوششوں نے تجارتی سیاست کے نقطہ نظر کو بدل دیا۔اس کے نتیجے میں اب حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے سی سی آئی کے معاملات میں حصہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تاجر برادری کی ذہنیت کو اس انداز میں تبدیل کرنے میں ان کی قیادت کا اہم کردار رہا ہے کہ چیمبر اب بلا رنگ ونسل اور مذہبی امتیاز کے بغیر مجموعی طور پر کراچی کے عام مفاد کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مرحوم سراج قاسم تیلی کی نجی شعبے کے لیے خدمات، صنعتی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں نے بالعموم اور تاجر و صنعتکار برادری میں اتحاد پیدا کرنے کے حوالے سے ان کی کوششیں اور ملکی معاشی ترقی میں ان کا کردار واقعی قابل تحسین تھا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -