کے الیکٹرک نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران محمود آباد گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ یہ کے الیکٹرک کا اکہترواں (71st) گرڈ اسٹیشن ہے جسے تقریباً 14 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس گرڈ اسٹیشن کیلئے طویل مدت سے ٹیکنالوجی پارٹنرز، سیمنس پاکستان نے جدید ترین آلات فراہم کیے ہیں۔
گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں جرمنی کے کونسل جنرل جناب ہولگر زائیلگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر ڈیل سنکلر اور سیمنز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مارکس اسٹرومائر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
محمود آباد گرڈ اسٹیشن پاور یوٹیلیٹی کے ان چند گرڈ اسٹیشنز میں شامل ہے جسے کے الیکٹرک کے لوڈ ڈسپیچ سینٹر سے ریموٹلی آپریٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔