-Advertisement-

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ایس سلیمان انتقال کر گئے

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

ایس سلیمان گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے ،بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر تدفین کی جائیگی
فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ایس سلیمان انتقال کر گئے،تدفین جمعے کو ہو گی
ایس سلیمان گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے ،بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر تدفین کی جائیگی۔

ایس سلیمان بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کی اہلیہ معروف اداکارہ زری پناکے مطابق ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ،وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔

گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے ،دوروز قبل ایس سلیمان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایس سلیمان کی پہلی فلم ’’گلفام‘‘ 1961 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے 60 سے زائدفلموں کی ہدایتکاری کی، ان کی فلموں میں بہاروں کی منزل ،اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، تصویر اور الزام ،آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں انسانیت سنگدل اور ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ مرحوم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنتوش اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -