-Advertisement-

کے الیکٹرک کی شجرکاری مہم کے دوران بن قاسم پاور اسٹیشن III کے علاقے میں ایک لاکھ مینگروز لگائے گئے

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

بن قاسم پاور اسٹیشن III- کے لیے ماحولیاتی اور سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت کے الیکٹرک نے کامیابی سے مینگروز کے 100,000 پودے لگاکر، پاکستان کوسٹ گارڈز کی شراکت میں مزید 100,000 پودے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس تقریب میں سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا)کے ڈائریکٹر جنرل، نعیم مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے سیپا کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل، وقار حسین پھلپوٹو نے کہا:”کے الیکٹرک اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے درمیان اس شراکت جیسی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اُس ماحولیاتی کام کے اثرات میں اضافہ کیا جا سکے جن کو سیپا فروغ دیتی ہے۔اس علاقے میں کے الیکٹرک کی جانب سے مینگروز کی شجرکاری کے نتیجے میں ہمیں توقع ہے کہ ہم سبزہ دیکھیں گے جو کراچی کے ماحول اور لینڈ اسکیپ کو بہتر بنانے کے لیے لازمی ہیں۔“

مینگروز کے درخت نو عمر مچھلیوں اور بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں کے لیے پناہ گاہ کی فراہمی، بقاء کے خطرے سے دوچار مخلوقات کے لیے رہائش، ساحلی علاقوں کی ٹوٹ پھوٹ، قدرتی آفات اور سمندری سطح میں اضافے میں رکاوٹ کے ذریعے ساحلی ایکوسسٹم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پورٹ قاسم کے علاقے میں، مینگروز کے یہ جنگل ابراہیم حیدری اور یہڑی گوٹھ کی آبادیوں کے لیے ماہی گیری اور روزگار کے دیگر قابل تجدیدذرائع بھی فراہم کریں گے۔اس اقدام کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر عبدالقیوم بھٹو نے کہا:”کے الیکٹرک کی شجرکاری کے اقدامات نہ صرف ساحلی علاقوں بلکہ کراچی شہر کی صحت کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ ہیں۔یہ کوششیں دیگر محکموں کی بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہیں کہ وہ بھی اس مقصد میں شامل ہوں۔“

کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر برائے سسٹین ایبیلٹی مینجمنٹ، زہرا مہدی نے کہا کہ،”کے الیکٹرک ہمیشہ شہرِ کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرین زونز کے قیام کیلئے پرعزم رہا ہے۔ہمارا،اس شہر کے ساتھ 100سال سے بھی زیادہ کا رشتہ ہے اوریہ کوششیں، کراچی کو کچھ لوٹانے کا ہمارا منفرد عزم ہے۔مینگرووز کے درخت لگانے کی مہم ہمارے BQPS-IIIپاور پلانٹ کے لئے کے الیکٹرک کے صاف اور سرسبزاقدام کا ایک حصہ ہے، اور ہم اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔“

کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور اسٹیشنIII- بھی پورٹ قاسم کے علاقے میں قائم ہے جو کے الیکٹرک کا فلیگ شپ900MW کا پاور پلانٹ بھی ہے اورجس کا مقصد مستقبل میں توانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جنریشن کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے ساتھ سسٹم کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرنا اور ماحولی آلودگی کم کرنا ہے۔اپنے سماجی اور ماحولی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک اپنے اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ بھی کام کر رہا ہے جو ماحولی منظر نامے کو بہتر بنائے گا اور اُن آبادیوں کی مدد کرے گا جو مینگروز کے جنگلوں پر گزارہ کرتے ہیں۔اپنے پاور اسٹیشنوں کے اطراف میں مینگروز کے 200,000 پودوں کی شجرکاری کے عہد کے ساتھ کے الیکٹرک کا مقصد قدرتی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا اور موسمی تبدیلی کے خلاف ساحلی مزاحمت پیدا کرنا ہے۔ اپنے ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے تحت وسیع ترویژن کے حصے کے طور پر اِس اقدام کا مقصد کراچی کو سرسبز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے اورکے الیکٹرک، اب تک، شہر کے مختلف علاقوں میں، 200,000سے زائد درخت لگا چکا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
مہدی بلگرامی
مہدی بلگرامی
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، معروف ادارے سے وابستہ سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی بلگرامی فری لانس بزنس رپورٹنگ کے ذریعے ٹریڈ انڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بزنس رپورٹنگ کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی منفرد انداز کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔
مہدی بلگرامی
مہدی بلگرامی
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، معروف ادارے سے وابستہ سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی بلگرامی فری لانس بزنس رپورٹنگ کے ذریعے ٹریڈ انڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بزنس رپورٹنگ کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی منفرد انداز کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -