-Advertisement-

سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارتی ریاست گوا سے ٹکرا گیا, نظام زندگی درہم برہم

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

تاؤتے کے ٹکرانے سے گوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

جبکہ بھارتی ریاست کیریلا میں گزشتہ روز سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف واقعات میں دو افراد جان سے گئے اور درجنوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں بھی طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے بھارت کی جنوبی ساحلی علاقوں میں طوفان سے پہلے ہی تیز ہواؤں اور شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی باعث مکانات کی چھتیں اور درخت اکھڑ گئے تھے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ 18سے 24گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان18مئی کی دوپہر یا شام گجرات پہنچ سکتا ہے، سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘کی رفتار18کلومیٹرمیں گھنٹہ ہے،

سمندری طوفان کراچی سے1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے،

آئندہ18سے24گھنٹوں میں طوفان مزیدشدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان شدید ترین طوفان میں بھی بدلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -