-Advertisement-

۔25 مئی کی رات 8 بجے سے سخت ترین لاک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کل سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی

لوگوں کو غیرضروری گاڑیوں میں گھومنے سے روکیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیدی

اگرکسی کو اسپتال یاکسی ضروری کام سے نکلنا ہو تو اسکو اجازت دی جائے

پارکس کی لائیٹس مغرب کےبعد بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، چیف سیکریٹری

آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری

صوبائی سیکریٹریز، فنانس، اسکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر سجاد قیصر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک

پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایس او پیز کی سب سے زیادہ شکایات مل رہی ہیں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت میں یقینی بنائیں

اجلاس میں محکمہ داخلہ کے لیٹر کے مطابق پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کا طریقہ کار پر فیصلے کیے گئے

کراچی شرقی میں کیے گئے ٹیسٹ کا 21 فیصد کیسز مثبت ہیں

کراچی جنوبی میں 16 فیصد، کراچی وسطی میں 10 فیصد کیسز ہیں

حیدرآباد میں 11 فیصد، دادو 10 فیصد، سکھر 8 فیصد کیسز ہیں

23 مئی تک 261 کوویڈ مریض انتقال کر گئے ہیں، اجلاس کو آگاہی

وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے

آکسیجن پر 604 مریض ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 90 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے

ملتان میں 83، لاہور میں 177 اور اسلام آباد میں 31 مریض داخل ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ نے انڈسٹریل ایریا میں ماس ویکسینیشن کروانے کے لئے وزیر محبت اور انڈسٹریز کو ہدایت کردی

انڈسٹریل ایریا میں صنعتکاروں کے تعاون سے ویکسینیشن کراوئی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں ہر صورت اپنے لوگوں کو ویکسین کرکے محفوظ کرنا ہے، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی کو حکومت کی طرف سے لگائیں گئی پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی

کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے

بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

ڈیپارٹمنٹل / سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے

جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ خود سرپرائیز وزٹ کریں گے

اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ

اگر ہم نے دو ہفتہ لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی ۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -