سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔. معتبر ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی کے 8 اعلی افسران کو ایک ہی جھٹکے میں ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔
مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گٸی ہے۔
ذراٸع کے مطابق ایم ڈی عمران منیار کو اس لۓ بطور خاص تعینات کیا گیا ہے کہ نئی اور سیاسی بھرتیوں کیلۓ گنجاٸش پیدا کی جا سکے۔
جن 8 افسران کو برطرفی کے پروانے جاری کئے گئے ہیں ان میں ڈی جی ایم حیدرآباد صلاح الدین ظفر, زونل انجنئیر گھوٹکی سجاد علی, مینیجر سیلز کراچی تلسی داس سمیت 8 افسران شامل ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے خطرے کے پیش نظر افیسرز ایسویسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے افسران نے برطرفی کے معاملے کو قانونی طور پر چلینج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔