-Advertisement-

امیر خرم راٹھور کا کینیڈا پاکستان تعلقات کو فروغ اور کینیڈا میں پاکستانی طلبا و طالبات کی تعداد بڑھانے پر زور 

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقیم سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں سفارت کے دوران کینیڈا میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کی خدمت اور انہیں پاکستان کی قومی ترقی میں شریک کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے،پاکستان میں مذہبی سیاحت میں کینیڈین عوام کو راغب کرنے اور کینیڈین یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پاکستانی طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار ٹورنٹو تھری سکسٹی ٹی وی سے پینل انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قومی ترقی میں کردار کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ انہیں پاکستان کا اثاثہ سمجھتی ہے جنہوں نے پچھلے سال انتیس ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی معیشت کو نہ صرف سنبھالا دیا بلکہ روشن ڈیجٹیل اکاونٹس میں بھی بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی ادائگیوں میں توازن کو مناسب حد تک برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

امیر خرم راٹھور نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے مابین حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کی ہے جس کے دوران افغانستان کے علاوہ دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیڈا کے دورے پر آئیں گے جس کے بعد مزید اعلیٰ سطحی رابطوں اور باہمی دوروں کی راہ ہموار ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن پاکستان اور کینیڈا میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اداروں اور ویزا مشاورت و راہنمائی فراہم کرنے والے افراد کے اشتراک سے اگلے ماہ نومبر میں ایک تعلیمی نمائش کا اہتمام کرے گا جس کا مقصد پاکستانی طلبا و طالبات کو کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دستیاب مواقع سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم پروگروام میں شامل کر رکھا ہے جس کی بدولت پاکستانی طلبا و طالبات کی ویزا درخواستوں کی تین ہفتوں کے اندر پراسیسنگ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی طلبا و طالبات کو ویزا درخواستوں کو مناسب انداز سے پر کرنے میں پیشہ ورانہ معاونت سے ویزا درخواستوں کی منظوری کی تعداد کو کافی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حالت زار سے بیگانہ نہیں رہ سکتا اور پاکستان بے بس کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے ظلم و ستم کو دنیا بھر کے سامنے لاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی تمام تر تفصیلات بمعہ ثبوتوں کے دنیا بھر کے سامنے رکھی ہے۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے اور وہاں پر جاری ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے سوشل میڈیا کے فعال استعمال پر بھی زور دیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -